20 اپریل 2012 - 19:30

امن وامان کوبرقراررکھنےکیلئے سب کواپنا کردارضرورادا کرنا چاہیئےکوئٹہ امام جمعہ کوئٹہ حجتہ السلام المسلمین علامہ سید ہاشم موسوی نے نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تقویٰ الہٰی انسان کو زندگی کا سلیقہ سکھاتا ہے۔ موجودہ حالات میں تقویٰ کا بہترین مصداق یہی ہے کہ قوم متحد رہے ۔

ابنا: علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ یکجہتی کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ تمام لیڈروں سےاپیل ہے کہ وہ اس اتحاد کا بھرم رکھتے ہوئے ایسی کوئی بات نہ کریں جس سے یہ اتحاد کمزورہوں۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے اس اتحاد کومضبوط بنانے کیلئے دعا بھی کی ۔

انہوں نے شیعہ سُنی اتحاد پرزوردیتے ہوئے جماعت اسلامی کی جانب سے کوئٹہ میں تمام مسالک کے علماء کواکھٹا کرنے پرانہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے تمام ممالک علماء اوردیگرتمام سیاسی شخصیات سے اپیل کی کہ کوئٹہ شہرہمارا مشترکہ گھرہے اس کے امن وامان کی حفاظت کیلئے سب کواپناکردارادا کرنا چاہیئے ۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ عالمی سامراج کی سازش قراردیتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی مسالک کے عقائد ایک خدا ایک نبی ایک قرآن ایک کعبہ سمیت تمام معارف میں اتحاد پایا جاتا ہے ۔

کچھ فروعی اختلافات ضرورہیں جسکی مقدار بہت کم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسلامی مسالک کے انٹرنیشنل سیاست کے موقف بھی ایک ہے ۔ جس میں اسرائیل ، امریکہ دشمنی ، نیٹوسپلائی کی عدم بحالی اوراسلامی اتحاد کے سبھی قائل ہے ۔

لیکن دشمنان دین امریکی اورصہیونی سامراج بہت کم اختلافی مسائل کوہوادے کران تمام متحدہ عقائد اورموقف پرحاوی کرنے کی ناکام کوشیشیں کررہے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

.......

/169